Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2020

سید منور حسن

سید منور حسن نام ایک عہد کا نام دلیری کا نام حق گوئی کا نام شجاعت و بہادری کا نام صداقت کا سید منور حسن سید مودودی کے سچے سپاہی تھے اُنھوں نے سید مودودی کے مشن کو صیح معنوں میں آگے بڑھایا۔  اللہ پاک سید منور حسن کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ جماعت اسلامی کے ہاں جو خلاء سید منور حسن کے جانے سے پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پُر نہ ہو سکے گا۔ آج کی جماعت اسلامی کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایک وقت تھا کے اِس جماعت کے امیر سید مودودی اور سید منور حسن جیسے بے باک اور دوراندیش لوگ تھے۔ اب ایک وقت یہ ہے کہ جماعت کی کوئی سمت نہیں ہے۔ جماعت اسلامی ایسا لگ رہا ہے موجودہ دور میں فیصلہ کرنے کی طاقت کھو چکی ہے۔ خدا پاک جماعت کو سید منور حسن جیسا امیر عطا فرمائے۔ خدائے بزرگ و برتر اُن کے تمام گناہ معاف فرمائے۔ آمین۔